حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر کے ڈائرکٹر نے اپنے اراکین کے ہمراہ حجۃ الاسلام و المسلمین قنبری معاون ارتباطات بین المللی المصطفیٰ سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین قنبری نے ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری ڈائرکٹر انٹرنیشنل نورمائکرو فلم سینٹر سے ملاقات کے دوران انٹرنیشنل پیمانہ پر ہمکاری کرنے پر زور دیتے ہوئے اسلامی مراکز کی علمی و تحقیقی ظرفیت کو سرگرم عمل رہنے پر تاکید کی۔
قابل ذکر بات ہے کہ انٹر نیشنل نورمائکرو فلم سینٹر، دہلی میں موجود ایران کلچر ہاؤس میں ایک تحقیقی سینٹر ہے کہ جس میں مائکروفلم، فوٹو گرافی، پرانی کتابوں کی مرمت اور ہوبہو نسخے آمادہ کئے جاتے ہیں۔
یہ سینٹر سن 1364 شمسی میں ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری کی کوششوں کے سبب ایران و ہند کے درمیان اسلامی ہم آہنگی، مطالعہ، تحقیق، دونوں ملتوں کے درمیان شناسائی ، دونوں ملکوں کے محققین کے درمیان آپسی روابط کی بحالی اور مشرقی کتب خانوں کی شناسائی کے ہدف کے تحت معرض وجود میں آیا۔
انٹرنیشنل نورمائکروفلم نور سینٹر کی نئی ویب سائٹ پر دنیا بھر کی ہزاروں قدیمی کتابوں کے نسخے محققین کے لئے دستیاب ہیں۔